گھانا کے کوچ روتے ہوئے سن ہینگ من کے ساتھ سیلفی لینے پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
مقابلے کے بعد کوریا کے کھلاڑی کافی مایوس دکھائی دیے جبکہ ہینگ من کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

مقابلے کے بعد کوریا کے کھلاڑی کافی مایوس دکھائی دیے جبکہ ہینگ من کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوحا: گھانا کے ایک کوچ جنوبی کوریا کی شکست پر رونے والے فٹبالر سن ہینگ من کے ساتھ سیلفی لینے پہنچ گئے۔

گروپ ایچ میں گھانا کی ٹیم نے کورین سائیڈ کو3-2سے مات دی تھی، مقابلے کے بعد کوریا کے کھلاڑی کافی مایوس دکھائی دیے جبکہ ہینگ من کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

فٹبالر کو روتا دیکھ کر گھانا کے کوچ فوراً قریب آئے، اپنا موبائل نکالا اور ہینگ من کے ساتھ سیلفی لے کر وہاں سے چل دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔