پی آئی اے نے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز کر دیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 30 نومبر 2022
کسٹمر کیئر ویک کا انعقاد پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس کا موٹو سروس وداے اسمائیل ہوگا۔ فوٹو: فائل

کسٹمر کیئر ویک کا انعقاد پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس کا موٹو سروس وداے اسمائیل ہوگا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز کردیا.

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسٹمر کیئر ویک 29 نومبر تا 4 دسمبر، پوری دنیا میں موجود پی آئی اے نیٹ ورک اور پروازوں پر منایا جارہا ہے۔

کسٹمر کیئر ویک کا انعقاد پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس کا موٹو سروس وداے اسمائیل ہوگا۔

کسٹمر کیئر ویک کے دوران ملازمین کی جانب سے مسافروں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال میں سبقت لے جانے پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔