فیفا ورلڈکپ؛ امریکا نے ایران کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ امریکا نے ایران کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 35 ویں میچ میں امریکا نے ایران کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔

امریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔

جیت کے بعد امریکا نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ ایونٹ میں ایران کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔