پرتگال کا پہلا گول کس نے کیا؟مسٹری ٹیکنالوجی کے استعمال سے حل ہو گئی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
رونالڈو اپنا سمجھنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے، برونو نے ساتھی کو کریڈٹ دے دیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

رونالڈو اپنا سمجھنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے، برونو نے ساتھی کو کریڈٹ دے دیا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

دوحا: یوروگوئے کے خلاف پرتگال کا پہلا گول کس نے کیا، مسٹری ٹیکنالوجی کے استعمال سے حل ہو گئی۔

ایک طرف کرسٹیانو رونالڈو اسے اپنا سمجھنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے، دوسری جانب برونو فرنانڈیز نے کہا کہ یہ میرا نہیں رونالڈو کا گول شمار ہونا چاہیے تھا۔

دوسرے ہاف میں برونو کے کراس پر گیند رونالڈو کے سر پر سے ہوتی ہوئی گول پوسٹ میں گئی،اس وقت انھوں نے ہیڈر کی کوشش کی اور اپنے ٹریڈ مارک انداز میں گول کا جشن منانا شروع کردیا فیفا کی جانب سے برونو کو کریڈٹ دی گئی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر رونالڈو کا کافی مذاق اڑایا گیا، ایک صارف نے لکھا کہ اس گول کا جشن منایا جو انھوں نے کیا ہی نہیں۔

ادھر برونو نے کہا کہ میرا پہلا گول دراصل رونالڈو کا شمار ہونا چاہیے تھا کیونکہ گیند کو انھوں نے جال میں پہنچایا، بہرحال مقصد پرتگال کو فتح دلانا اور اسے اگلے راؤنڈ میں پہنچانا تھا جو حاصل ہوگیا۔ بعد ازاں ٹیکنالوجی سے ثابت ہو گیا کہ یہ گول برونو کا ہی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔