بینکنگ فراڈ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتے تھے اور شہریوں سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے پیسے ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ ملزمان اب تک مختلف شہریوں سے 3 لاکھ 84 ہزار 730 روپے کا فراڈ کر چکے تھے۔

ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد اکرم، عمران اکرم اور احسان الحق شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔