چین کے میزائل ٹیسٹ امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں،پینٹاگون

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جلد 1500 ہوجائے گی،رپورٹ:فوٹو:فائل

چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جلد 1500 ہوجائے گی،رپورٹ:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ چین کے میزائل ٹیسٹ اور جوہری ہتھیار واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد جلد 1500 ہوجائے گی۔ چین کے جوہری اثاثے اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ امریکا کے لیے بڑا چیلنج اور خطرے کی گھنٹی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین کے بیلسٹک میزائل تجربوں کی تعداد دنیا کے باقی ممالک کے تجربوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ تھی۔ چین تیزی سے اپنی فوجی طاقت اور پھیلاؤ میں اضافہ کررہا ہے۔چین عالمی بالا دستی کی شدید خواہش رکھتا ہے تاہم چینی کمیونسٹ پارٹی کے اندرونی مسائل کے باعث اسے چیلنج درپیش ہے۔ چین سے متعلق پینٹاگون کی رپورٹ کانگریس کو پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔