ملکی ایئرپورٹس پر  بہتر قطار کیلیے اسنیک لینز متعارف

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: کراچی، اسلام اباد اور لاہور ایئرپورٹس پر ’’زگ زیگ‘‘ یا ’’اسنیک لینز‘‘ متعارف کروا دی گئیں۔

کراچی سمیت تین بڑے ایئرپورٹس پر بہتر قطار بندی کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے گئے جس کا مقصد قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔

اقدام سے چھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہوسکے گی۔ مسافروں نے اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔