کے الیکٹرک صارفین کےلیےبجلی 2.14 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو3 ارب سے زیادہ کا ریلیف ملے گا:فوٹو:فائل

نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو3 ارب سے زیادہ کا ریلیف ملے گا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2.14 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا فیصلہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے سے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا نے استفسار کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ ایمرجنسی کے باعث ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت پڑگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔