فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا ردعمل

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2022
سمجھ میں نہیں آرہا پہلا بیانیہ ٹھیک تھا کہ اب والا،فیصل واوڈا:فوٹو:فائل

سمجھ میں نہیں آرہا پہلا بیانیہ ٹھیک تھا کہ اب والا،فیصل واوڈا:فوٹو:فائل

 کراچی: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا۔

فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے  پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔

فیصل واوڈا کو سوشل میڈیا پر امریکی سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو امریکی سفیر ڈونلڈ لو سمجھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔