- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
بھارت سے کراچی آئے طیارے میں مبینہ منی لانڈرنگ پر سینیٹ کمیٹی تشکیل

ہمیں خدشہ ہےبھارت سےآنےوالےجہاز میں منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی، پی ٹی آئی سینیٹرعون عباس
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی نے بھارت سے کراچی آئے طیارے میں مبینہ منی لانڈرنگ پر سینیٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔
چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں 15اگست کو بھارت سے چارٹرڈ طیارےکی کراچی ایئرپورٹ لینڈنگ اوردبئی روانگی کا معاملہ زیربحث آیا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بتایا کہ فارن رجسٹرڈ جہاز انڈیا سے آیا تھا لیکن وہ انڈیا کا نہیں تھا، جہازسے12 مسافر دبئی گئے جن میں 2 امریکی اور 10 پاکستانی تھے۔
ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ سول ایوی ایشن قانون کے مطابق تمام مسافروں کا سامان چیک کیا جاتا ہے، جہازکےمسافروں کومکمل چیک کیا تھا ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں، بھارت سےآئے جہاز میں تین کریو ممبر تھے مسافر نہیں تھے۔
پی ٹی آئی سینیٹرعون عباس نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہےبھارت سےآنےوالےجہاز میں منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی۔
ڈی جی اے ایس ایف اورڈی جی سی اےاے نے جواب دیا کہ بھارت سےآئےجہاز میں منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، جہازکےاسٹاف سمیت تمام مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے۔
سینیٹرعون عباس نے پوچھا کہ ہینڈ بیگ کے علاوہ بک ہونےوالے سامان کی ویڈیو ہیں؟ ہم جہاں سامان بک کرواتے ہیں وہاں چینکگ نہیں ہوتی۔
ڈی جی اےایس ایف نے بتایا کہ ہمارے پاس 30 دن کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے، سامان کی بکنگ کی ویڈیو ہمارے پاس نہیں، جہازمیں10بڑے،14 چھوٹےسوٹ کیسزدبئی جانےکیلئےبک ہوئے۔
سینیٹرعون عباس نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کےبہت اسکینڈل آچکے، وہ سٹہ بازی،ڈالرکی ہیرپھیرمیں ملوث ہیں، جےآئی ٹی بنائیں اورجہاز میں سوار ہونے والوں کو شامل تفتیش کیا جائے، مفتاح اسماعیل کی بیگم اور بھائی اس چارٹرڈ طیارے میں گئے، تمام ممبرزچاہتےہیں منی لانڈرنگ تحقیقات ہونی چاہیے، مفتاح اسماعیل کا کردارمشکوک ہے، کسٹم کے عملے کی اسکریننگ کی جائے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ تحقیقات ہونی چاہیے۔
سینٹیر ہدایت اللہ نے ہدایت کی کہ کسٹم کے عملے کی اسکریننگ کی جائے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی کی ہدایت پر سینیٹر دلاور خان کی سربراہی میں تین رکنی قائم کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔