- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
- تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- عرب امارات: رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم
- پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی
- جان لیوا پھپھوندی کا انفیکشن امریکا میں تیزی سے پھیلنے لگا
- سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی
- جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر
- ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
- بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامی سکھوں کیخلاف آپریشن سے خوف و ہراس
- قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
- پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا
- 3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
- روس نے یوکرین امن مذاکرات میں 4 ممالک کی شرکت مسترد کردی
- ای سی سی؛ گلگت بلتستان کیلئے 25 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کی منظوری
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
- ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
- زمان پارک سے گرفتار دو افراد کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے کا دعویٰ
- بلوچستان میں کم عمری کی شادی روکنے کے قانون کا مسودہ تیار
چاہتے ہیں ایک ہفتے میں ملک سے سود ختم کردیں، وزیر خزانہ

کوشش ہے 5 سالوں میں مکمل طورپر اسلامی بینکاری نظام رائج کر دیاجائے، اسحاق ڈار فوٹو:فائل
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 5 سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور مرکز الاقتصاد الاسلامی کے زیر اہتمام حرمت سود کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے ذریعے پیسہ کمانا آسان ہو جاتا ہے لیکن یہ جائز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج سود کے نظام کو ختم کرنا ہے، اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سال میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے، زکوۃ و عشر کا نظام اپنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سود سے متعلق فیصلے کیخلاف تمام اپیلیں واپس لینے کا اعلان
وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت میں میری سیکرٹری خزانہ کو ہدایات تھیں کہ قرضہ لینے کےلیے پہلی ترجیح اسلامی بانڈز سکوک کے ذریعے قرضہ لیں، اگر ان کے پاس پیسے نہ ہوں تو مجبوری ہے، ظاہر ہے ریاست کا کاروبار تو بند نہیں ہوسکتا، ملک میں رائج سود کے نظام کو ختم کرنا ہے، اللہ کرے میرے پاس ایسا جادو ہو کہ میں ایک ہفتے، ایک ماہ میں سود ختم کردوں، لیکن ریاست کا کاروبار ہے جس میں سود 75 سال سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم انسداد سود‘‘ منایا گیا
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سودی نظام کےخاتمے کیلئے شرعی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں 20 سے 21 فیصد بینکاری نظام پہلے سے اسلامک بینکاری ہے، کوشش ہے 5 سالوں میں مکمل طورپر اسلامی بینکاری نظام رائج کر دیاجائے، ہم نے اسلامک بینکاری نظام کو پاکستان میں ایک کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی شرعی عدالت کا سود سے پاک بینکاری نظام قائم کرنے کا حکم
وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سرکاری اداروں کے حوالے سے مجھے تشویش ہوئی، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھیں، وہ اپیلیں واپس لے لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلامی بینکاری میں پیسے کسے رکھیں، پیسے رکھنے کے لیے ہے ہی نہیں، حکومت ادھار پر چل رہی ہے،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔