- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی، طبی ماہرین

فوٹو فائل
کراچی: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ صرف 23 فیصد کو اپنے مرض سے متعلق علم ہے۔
ان خیالات کا اظہار برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے بدھ کے روز انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شرف علی ،انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر محمد رفیق خانانی سمیت دیگر طبی ماہرین موجود تھے۔
پریس بریفنگ میں طبی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہر دومنٹ میں ایک شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہوا اور ہرمنٹ میں ایک شخص ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوا۔
یو این ایڈز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 210,000 تھی جس میں سے 41,000 خواتین، 170,000 مرد اور 4,600 بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز کے پھیلاؤ کی شرح 0.2 فیصد ہے جب کہ ایڈز کی وجہ سے ہونے والی اموات 9600 ہیں۔ ہر سال ایڈز کا عالمی دن لوگوں کو اس مرض کے بارے میں آگاہی دینے اور مثبت ایچ آئی وی والے افراد کی مدد کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے کہا کہ دنیا بھر میں 38.4 ملین لوگ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔2021 میں ایچ آئی وی سے متعلق 650000 اموات ہوئیں، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے، جہاں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز تشویشناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان ایچ آئی وی کی ایک مرتکز وبا کا سامنا کر رہا ہے،وہ افراد جو منشیات کا انجیکشن لگاتے ہیں، سیکس ورکرز،ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر آبادی سمیت دیگر میں ایچ آئی وی 5 فیصد سے زیادہ ہے،تقریباً 53 فیصد متاثرہ کا تعلق کلیدی آبادی سے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تھا عام آبادی میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ اب بھی 0.2 فیصد کم ہے لیکن لاڑکانہ، رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی حالیہ وبا نے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان میں ایچ آئی وی کی نئے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا رہا ہے،2010 سے 2019 کے درمیان ملک میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ 2010 سے 2020 کے درمیان ایچ آئی وی کے کیسز میں 85 فیصد اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ 20 سالوں میں ایڈز کی وجہ سے پاکستان میں اموات کی تعداد 100 سے بڑھ کر 9600 تک جاپہنچی،ہندوستان میں 2010 اور 2019 کے درمیان ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ڈاکٹر سید شرف علی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ثابت شدہ حکمت عملیوں کو استعمال کرکے نئے کیسز کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اے ڈی سرنجز کو استعمال کرنے کا قانون موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اتائی ڈاکٹروں کی جانب سے سرنجز کا ایک سے زائد بار استعمال کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔