- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
جامعہ کراچی میں تنخواہیں رکنے پر اساتذہ کا تدریس و امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

—فائل فوٹو
کراچی: انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کے عدم ادائیگی پر یوم سیاہ منانے اور تدریسی عمل و امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے حکومت سندھ کی جانب سے گرانٹ کے عدم اجراء کے معاملے پر یوم سیاہ اور کلاسز و امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سرکاری جامعات کی گرانٹ میں تاخیر کے خلاف جمعرات کو جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا جب کہ اگر ایک روز میں گرانٹ جاری نہ کی گئی تو جمعہ سے مارننگ اور ایوننگ پروگرام میں کلاسز اور امتحانی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ بدھ کو ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے تنخواہیں جاری نہ کرنے کے عندیے کے بعد انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا یہ اجلاس تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی اطلاع پر صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر صالحہ رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیضان نقوی، غفران عالم اور شاہ علی القدر سمیت دیگر اساتذہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ چند ماہ سے تنخواہوں و دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور اس سلسلے میں مناسب آواز نہ اٹھائے جانے کے باعث آج ایک بار پھر تنخواہ تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔
اجلاس میں مجلس عاملہ کے ارکان کو مطلع کیا گیا کہ بدھ کو ڈائریکٹر فنانس سے ملاقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ سندھ گورنمنٹ کی طرف سے گرانٹ میں تاخیر ہے جس کے باعث اس ماہ تنخواہ کم از کم پیر 5 دسمبر تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوگی۔
اجلاس کی روداد کے مطابق انجمن اساتذہ نے تنخواہوں میں تاخیر کو ناقابل قبول امر قرار دیا۔
اجلاس نے متفقہ طور پر اس بات کی منظوری دی گئی کہ انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ طے کرتی ہے کہ جمعرات تک گرانٹ اور تنخواہ نہ آنے کی صورت میں جمعہ 3 دسمبر سے مارننگ و ایوننگ کی تدریس اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا کہ سندھ گورنمنٹ اعلیٰ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے اعلی تعلیم کے لیے صرف کی گئی رقم کو اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کے لئے سرمایہ کاری شمار کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔