- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے

فوٹو فائل
کراچی: پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبرلیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔
انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت نے بھرپور کوشش کی مگر اللہ کو یہی منظور تھا‘۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔
سابق صدر آصف زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔
مرحوم کے بھتیجے کمال نے بتایا کہ اکبر لیاقت کا نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصرسلطان مسجد ڈیفینس میں ادا کیا جائے گا اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔