سال میں ایک بار کِھلنے والا عجیب و غریب پھول

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
کوئن آف دی نائٹ (ملکہ شب) پھول اپنی مسحورکن خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے لیکن سال میں صرف ایک بار رات میں کِھلتا ہے۔ فوٹو: وکی پیڈیا

کوئن آف دی نائٹ (ملکہ شب) پھول اپنی مسحورکن خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے لیکن سال میں صرف ایک بار رات میں کِھلتا ہے۔ فوٹو: وکی پیڈیا

برازیل: فطرت کے حسین نظام میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو بظاہر کانٹےدار کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اپنے دیدہ زیب حسن کی بنا پر پسند کیا جاتا ہے۔ یہ پھول سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو ہی کِھلتا ہے اور خوشبو بکھیرتا ہے۔ اسی بنا پر اسے ملکہ شب (کوئن آف دی نائٹ) کہا جاتا ہے۔

کوئن آف دی نائٹ کا حیاتیاتی نام ایپی فائلم آکسی پیٹالم ہے جس سےبڑے سفید پھول برآمد ہوتے ہیں۔ پھول کی پنکھڑیاں اسی لگتی ہیں کہ گویا اس پر کسی نے موم پھیردیا ہے لیکن یہ پھول رات کو صرف چند گھنٹوں کےلیے ہی اپنی بہار دکھاتا ہے۔ سورج طلوع ہونے پر یہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے اس طرح دنیا بھر کے لوگ اس نایاب منظر کے منتظر رہتے ہیں۔

ملکہ شب نامی پھول میکسکو کے جنگلات اور وسطی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ پھول کھلنے کے عمل کو دیکھنے والے خود کو خوش نصیب تصور کرتےہیں۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ موسمِ بہار یا گرما میں کسی بھی رات کو یہ اپنا نظارہ کرواتا ہے اور لوگ اس کے منتظر رہتے ہیں۔

جن افراد نےپھول کِھلنے کے بعد اس کی خوشبو سونگھی ہے انہوں نے اسے دنیا کا سب سے مہکتا پھول قرار دیا ہے۔ پھول کِھلتے وقت قدرے سفید ہوجاتا ہہے اور اس کی خوشبو مدتوں یاد رہتی ہے۔

اسی پھول کی ایک اور قسم آرکڈ کیکٹس بھی ہے جو روزانہ رات کے وقت ہی کھلتا ہےکیونکہ چمکادڑیں اس سے زردانے لے کر دوسرے پودے تک پولی نیشن کا عمل انجام دیتی ہیں. تاہم ملکہ شب سال میں ایک وقت ہی کھلتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔