- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
کراچی؛ گلستان جوہر میں کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی (فوٹو فائل)
کراچی: گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔
شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں واقعی کچرا کنڈی میں انسانی ڈھانچے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔اس موقع پر پولیس افسران نے فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بلایا اور شواہد اکھٹے کیے۔
بعد ازاں انسانی ڈھانچے کو پولیس کی مزید کارروائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچہ مرد یا عورت کا ہونے سے متعلق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پتا چلے گا۔ علاوہ ازیں نمونوں کی جانچ کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ اسے کسی نے قتل کیا تھا یا پھر طبعی موت ہے یا پھر کسی اسپتال کی میڈیکل لیبارٹری نے پھینکا ہے۔
پولیس کی جانب سے اطراف میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ انسانی ڈھانچہ کچرا کنڈی میں پھینکنے والے کو تلاش کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ڈھانچہ پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔