- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز پر جلد فیصلے کیلیے پی ٹی آئی کی نئی درخواست
اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کے لیے نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئہ رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا جائے۔
سابق وزیر مملکت کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ن لیگ ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے ۔ پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے ۔
فرخ حبیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔