- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
وفاقی کابینہ؛ امریکا میں 2 پاکستانی عمارتیں فروخت کرنیکی منظوری

گندم بحران کا خطرہ نہیں، عمران کرپٹ اور نااہل ہیں،کیا قائد کا فرمان یہ تھا گھڑی بیچ دو، آئین شکنی کرو؟مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے امریکا میں پاکستانی عمارتوں کی شفاف طریقے سے فروخت کی منظوری دے دی۔
کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اجلاس کے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے دعا کی گئی، کابینہ نے انسداد پولیو کے قومی مشن کی تکمیل میں پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ واشنگٹن میں 2عمارتیں پاکستانی سفارتخانے کے زیراستعمال ہیں، عمارتوں کے حوالے سے بروقت فیصلے نہ کرنے پر8 لاکھ 19ہزار ڈالر ٹیکس ادا کرنا پڑا۔ امریکی ٹیکس حکام نے کہا ہے کہ اگر یہ عمارتیں نیلام نہ کی گئیں تو13لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا پڑیگا۔ عمارتوں کی پہلے بولی45 لاکھ ڈالر آئی اب65 لاکھ ڈالر آچکی ہے،کابینہ نے شفاف طریقے سے ان عمارتوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔
2010 میں اس وقت کے وزیراعظم کی ہدایت پر ان دونوں عمارتوں کی بحالی کی کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق اب تک ان عمارتوں کا60 فیصد بحالی کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ میساچیوسٹس ایونیو پر واقع دوسری عمارت کا کام مکمل ہوگیا ہے اور سفارت خانہ بزنس پلان پر منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باوجود ملک میں گندم کے بحران کا کوئی خطرہ نہیں، موجودہ سال کیلئے گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، موجودہ ذخائر گزشتہ سال کی نسبت 2 فیصد زیادہ ہیں۔ گندم کی امدادی قیمت کے تعین کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انتظامات کئے گئے ہیں کہ ملک میں غذائی بحران پیدا نہ ہو۔ بہارہ کہو بائی پاس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کیا گیا ہے۔
ایاز صادق کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کا موقف سنا۔ تمام سفارشات کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے یہ سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دی جائیں گی۔
سفارشات میں کہا گیا ہے بارکہو بائی پاس کیلئے قائداعظم یونیورسٹی کا راستہ لیا جائے گا تو بائی پاس سے قائداعظم یونیورسٹی کو براہ راست رسائی دی جائے۔ پی ٹی وی کے فیفا ورلڈ کپ حقوق دستبرداری معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، فیفا حکام سے نشریاتی حقوق کی واپسی کے حوالے سے ابھی مذاکرات جاری ہیں۔
وزیر اعظم نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ آج کابینہ اجلاس میں وہ شریک تھے جہاں وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے ان کی صلاحیت کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔