ایکشن ہیرو کی چھاپ لگائی گئی مگر حقیقی زندگی میں مختلف انسان ہوں، سنی دیول

اے پی پی  پير 31 مارچ 2014
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول  نے کہا ہے کہ وہ مخصوص چھاپ لگانے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ اپنے طویل کیریئر کے دوران انھوں نے کئی کردار نبھائے ہیں لیکن ان پر ڈھائی کلو کے ہاتھ کے ایکشن ہیرو کی مخصوص چھاپ لگا دی گئی، وہ اداکاروں پر ایسی مخصوص چھاپ لگانے والوں کا کچھ نہیں کر سکتے، وہ حقیقی زندگی میں فلمی زندگی سے مختلف انسان ہیں، شاید یہ مخصوص چھاپ ان پر ایکشن کرداروں کیوجہ سے لگائی گئی۔ اداکار کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ڈشکیائوں‘‘ پر مداحوں کا اچھا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔