- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
بالی ووڈ کی کوئی فلم اوریجنل نہیں، نام بھی ہالی ووڈ کی نقل ہے، ابھیشک شرما

گزشتہ کئی سالوں سے بالی ووڈ پر ریمیکس بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے(فائل فوٹو)
ممبئی: بھارتی ہدایتکار ابھیشک شرما کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی کوئی فلم اوریجنل نہیں ہو سکتی۔
بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہدایتکار ابھیشک شرما نے بالی ووڈ کے اصلی ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’بالی ووڈ انڈسٹری سے اوریجنل ہونے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے جب اس کا نام ہی کسی دوسرے کی نقل ہے‘۔
بالی ووڈ کے نام کو ہی قابلِ اعتراض قرار دیتے ہوئے ابھیشک شرما نے مزید کہا کہ ’بالی ووڈ تو کسی صحافی کا لطیفہ ہوگا جو کہ زبان زدِ عام ہوگیا، اگر کسی کا نام ہی کسی دوسرے کی نقل ہوگی تو آپ کیسے اُمید لگائیں گے کہ وہ چیز اوریجنل ہو؟۔ ہدایتکار نے سوال کیا کہ ’کیا ہم واقعی ایک بالکل اصل انڈسٹری ہیں؟ ہمیں جانچنا ہوگا‘۔
علی ظفر کی ’تیرے بن لادن‘ سے ہدایتکار ی کی دنیا میں قدم رکھنے والے ابھیشک شرما نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بالی ووڈ پر ریمیکس بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلمیں مسلسل جنوبی بھارت کی فلموں کی ریمیک بن کر آتی ہیں جس پر ہندی فلم انڈسٹری کو شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی ہدایتکار نے بالی ووڈ کے گانے کاپی کرنے کے رواج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں جہاں ریمیک فلموں کا دور چل رہا ہے وہیں کافی عرصے سے ریمیک گانوں کا بھی رواج عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں میں نہ صرف پرانے گانوں یا پھر پنجابی گانوں کو ریمیک کیا جاتا ہے بلکہ غیر ملکی گانوں کو بھی بلا اجازت ریمیک بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ابھیشک شرما نے تیرے بن لادن کے کئی سالوں بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رام سیتو‘ کی ہدایتکاری کی ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔