بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے منگنی کرلی

سلمان خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے انگھوٹھی پہن رکھی ہے۔


ویب ڈیسک December 01, 2022
سلوں میاں ان دِنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں(اسکرین شاٹ)

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی سُپر اسٹار سلما ن خان نے منگنی کر لی ہے۔

سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انہوں نے درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہن رکھی ہے جس کو دیکھ کر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی ہے۔


تاہم بھارتی میڈیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے تحفے میں دی ہے جبکہ ایسی ہی انگوٹھی سلمان خان کے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی گئی ہیں جو ان سب بھائیوں نے پہن رکھی ہے۔








View this post on Instagram




A post shared by IIFA Awards (@iifa)



یاد رہے کہ سلوں میاں ان دِنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں پروگرام سے قبل اداکار نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں سلمان خان کا ہاتھ بریسلٹ کے بعد اب انگوٹھی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مقبول خبریں