جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی

اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی

ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک آرمی پبلک اسکول  میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسر بھی شریک تھے۔ بعد ازاں اسکول سے نکلنے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے فوری بعد اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ جب کہ فائرنگ سے ایک شہری مستاخان جاں بحق اور ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں اسکول کا عملہ،طلبہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے تاہم ایک شہری فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد جاں بحق اور ایف سی کا ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔