امریکا کا سیلاب سے متاثرکسانوں کےلیے 80 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
امداد اقوام متحدہ کے  ادارہ برائے خوراک  وزراعت کی شراکت سے دی جائے گی:فوٹو:فائل

امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت کی شراکت سے دی جائے گی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: امریکا نے سیلاب سے متاثر کسانوں کے لیے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعلان کردہ امریکی امداد کا حصہ ہے۔

سیلاب سے متاثرکسانوں کو یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور استعدادکار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔