سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو ممبئی ائرپورٹ پر ڈھیلا ڈھالا کرتا زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں میڈیا پر گرم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ نے ہلکے بادامی رنگ کے کرتے کے ساتھ نارنجی رنگ کا ڈوپٹہ پہنا ہوا ہے جس میں وہ پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

katreena

تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

کترنہ کیف نے گزشتہ برس دسمبر میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ بچے کے حوالے سے جلد خوشخبری سنانے والی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔