دو قابل ترین افسران کی قیادت سے دفاعِ وطن مزید مضبوط ہوگا، وزیراعظم

خالد محمود  جمعرات 1 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے وطن کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔

وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے آرمی کے پیشہ وارانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فوج قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مزید مظبوط ہوگا۔

 

ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔