- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان رُک گئی

فوٹو: فائل
کراچی: ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز کی مزید آمد کی توقعات کے باعث جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کی حالیہ دورہ کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات میں ذرمبادلہ بحران سے نمٹنے کے ساتھ معیشت کی بہتری سے متعلق اقدامات پر بروئے لانے پر اتفاق نے مارکیٹ میں یہ امید پیدا ہوئی کہ آنے والے دنوں میں مزید انفلوز متوقع ہیں انہی عوامل کے باعث جمعرات کو ڈالر کی قدر میں واضح تنزلی دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروبار کے ابتدائی دورانیے کے دوران انٹربینک میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر کی اڑان بھی دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 15 پیسے کے اضافے سے 224.09 روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے لیکن اس دوران اچانک ڈالر نے یوٹرن لے لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 25 پیسے گھٹ کر 223.69 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
حکومت کی جانب سے عالمی سکوک مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ مستحکم رکھنے کے لیے ایک ارب ڈالر کی یقینی ادائیگیوں کے دعوے کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر قابو میں نظر آرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔