- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
عوامی احتجاج کے بعد چین کے کئی شہروں میں کووڈ سختیوں میں نرمی
چینی حکومت نے اب تک کووڈ کے لیےحفاظتی سخت اقدامات میں قدرےنرمی کی ہے۔ قوانین میں ترمیم احتجاج کے بعد کی گئ ہے۔
سب سےپہلے گوانگ زو شہر میں کووڈ قوانین میں نرمی کی گئی تھی کیونکہ زیرو کووڈ پالیسی کے تحت عوامی احتجاج جاری تھا ۔ اس کےجواب میں بدھ کے روز حکومت نے بعض پابندیاں اٹھائی ہیں۔ واضح رہے کہ گوانگ زو چین کا مشہور صنعتی مرکز ہے جہاں کووڈ 19 کے بعض واقعات پر دوبارہ عوامی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
ایک کروڑ نوےلاکھ افراد پر مشتمل شہر میں پابندی کے بعد کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں واضح کمی دیکھی گئی تھی تاہم اب پابندیوں میں نرمی کا دائرہ مزید شہروں اور اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔ ۔ دوسری جانب زیرو کووڈ کی سخت ترین پالیسیوں کے بعد بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو میں سختی کی گئی تھی اور انہی شہروں میں عوام سراپا احتجاج بھی تھے۔
دوسری جانب نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان سن چنلین نےکہا ہے کہ نئی وبا کا اہم کردار اومیکرون ویریئنٹ ہے جو اب کمزور ہورہا ہے اور ویکسین کا عمل بھی بہتر ہورہا ہے۔ تاہم بیجنگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر جانے والے باشندوں کو وہاں کام کرنے سے 48 گھنٹے قبل کووڈ کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا اور اس کےبعد ہی وہ دوبارہ پرہجوم مقامات پر جاسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔