- کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی قیمتوں پرتنقید، بنگلا دیش میں صحافی گرفتار
- روزہ دار خاتون عمرہ ادائیگی کے دوران انتقال کرگئیں
- لکی مروت؛ تھانہ صدر پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
- الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
- پیمرا کا پی بی اے سے سرچارج کا مطالبہ آرڈیننس کیخلاف ہے، سپریم کورٹ
- شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے
- نجی پاکستانی ایئرلائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا
- سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات
- تاریخی تقریب منعقد؛ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ تلاوت قرآن پاک اور اذان کی صدا سے گونج اٹھا
- لیونل میسی نے 100 واں گول اسکور کرکے تاریخ رقم کردی
- بھارتی وزیر فلائیٹ نمبر کو ایئرہوسٹس کا واٹس ایپ نمبر سمجھ بیٹھے
- امتحانات آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ؛چیئرمین تعلیمی بورڈز کو اشتہارجاری کرنے کی ہدایت
- ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات؛ مردم شماری پرتحفظات کا اظہار
- کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
- آئی ایم ایف کا پاکستان پرسے اعتماد ختم ہو چکا ہے، وزیرمملکت برائے خزانہ
- پی سی بی کا مکی آرتھراورمورنے مورکل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
- سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کی سماعت مؤخر کرنے کا حکم
- اسکاٹش حکومت کے نومنتخب سربراہ کی سرکاری رہائش گاہ میں نماز کی ادائیگی
- بلوچستان میں شدید بارشیں، سبی اور کوئٹہ کا زمینی راستہ منقطع
عالمی شدت پسند تنظیم داعش کا سربراہ ہلاک، ترجمان کی تصدیق

فوٹو فائل
دمشق/بغداد: عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سربراہ ابو الحسن الہاشمی کی مسلح کارروائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے ترجمان نے ابوالحسن کی ہلاکت اور ابوالحسین القریشی کے داعش کا نیا سربراہ منتخب ہونے کی تصدیق کی۔
ترجمان نے اپنے آڈیو پیغام میں نئے سربراہ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم اتنا کہا کہ نئے سربراہ ’سابق‘ عسکریت پسند ہیں اور تمام داعشی دفادار اپنے چوتھے سربراہ سے تجدید عہد کرنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں موجود داعش کو 2017 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ شام سے دو برس قبل ہی داعش کا خاتمہ ہوا ہے تاہم اب بھی دونوں ممالک میں داعش کے سلیپر سیل موجود ہیں جو دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
دہشتگرد گروپ نے رواں برس افغانستان، ایران اور اسرائیل میں بھی دہشت گردانہ حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں داعش کا دوسرا سربراہ ابو ابراہیم القریشی ادلب میں امریکی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوا تھا جب کہ اکتوبر 2019 میں امریکی فورسز نے پہلے سربراہ ابوبکر البغدادی کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔