ٍبالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ’عمرے‘ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
فوٹو: ٹویٹر

فوٹو: ٹویٹر

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ’عمرے‘ کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد حرام میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔

اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے ۔

ایک سعودی صحافی سعود حافظ نے بھی شاہ رخ خان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔