گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی : لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ عملہ بجھارہاہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ عملہ بجھارہاہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی:  سائٹ ایریاکی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان خاکسترہوگیا، فائر بریگیڈکی4گاڑیوں نے آگ پرقابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ ایریاکے علاقے میں لیبر اسکوائر کے قریب قائم گارمنٹس فیکٹری میںآگ لگ گئی، ابتدائی طور پر موقع پر موجود افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور ناکامی پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں کاآغازکیا، فیکٹری میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا جبکہ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید2گاڑیاں طلب کی گئیں، مجموعی طور پر4گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لیا،آگ پرایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابوپالیاگیا جبکہ اس کے بعدکولنگ کا عمل شروع کیاگیا۔

گارمنٹس فیکٹری میں جینز کی پینٹ بنتی ہے اور آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی تیار جینزکی پینٹیں  خاکسترہوگئیں، فائربریگیڈ حکام کاکہنا ہے کہ فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔