- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
فارم کی گائے کےلیے اسمارٹ واچ ایجاد

چینی ماہرین نے گائے کی صحت، دودھ کی صلاحیت اور حرکات و سکنات پر نظر رکھنے والی اسمارٹ واچ بنائی ہے
بیجنگ: وہ دن دور نہیں جب مخصوص اسمارٹ واچ فارم میں مویشیوں اور گایوں کی صحت، دودھ اور بچوں کی پیداوار اور ان کی نقل وحمل پر نظر رکھ سکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں کے چلنے پھرنے سے ہی اسمارٹ واچ بجلی بناتی رہے گی۔
چینی ماہرین نے اسمارٹ واچ کی طرز پر ایک آلہ بنایا ہے جو ان کی حرکات وسکنات سے چلتا رہے گا۔ اس آلے کی بدولت گایوں کے مقام، تولیدی صحت اور تیاری، اور صحت کے متعلق معلومات فوری طورپر حاصل کی جاسکیں گی۔ اسمارٹ واچ حرکتی (کائنیٹک) توانائی کے تحت کام کرتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی فارم میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات لگائے گئے ہیں لیکن بارش اور بادل کے وقت وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
ساؤتھ ویسٹ جیاؤٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر زیوٹاؤ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی تحقیق ’آئی سائنس‘ نامی جرنل میں شائع کرائی ہے۔ یہاں تک کہ گائے کی گردن کی حرکت سے بھی اسمارٹ واچ بجلی بناتی ہے جس میں مقناطیس کو کسی پنڈولم کی طرح استعمال کیا گیا ہے۔ اسمارٹ واچ کو گائے کی گردن اور پیر سےبھی باندھا جاسکتا ہے۔
اس سے فارم مالکان کو معلوم ہوجائے گا کہ کوئی جانور سست ہے، کیا اس کےبدن میں آکسیجن کی کمی تو نہیں یا وہ بیمار ہے یا تندرست ہے۔ دوسری جانب دودھ کی پیداوار، اطراف کے ماحول دیگر کیفیات پر بھی نظر رکھی جاسکے گی۔
چینی ماہرین نے اس گائے پر آزمایا اور بہت مفید پایا، توقع ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی عام ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔