کتوں کی بہتات، خواتین اور بچوں میں خوف

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
 عزیز آباد بلاک 2کی گلی میں بیٹھے کتوں کو دیکھ کر سائیکل چلانے والا بچہ اور موٹر سائیکل سوار خاندان خوفزدہ کھڑا ہے ۔ فوٹو ایکسپریس

عزیز آباد بلاک 2کی گلی میں بیٹھے کتوں کو دیکھ کر سائیکل چلانے والا بچہ اور موٹر سائیکل سوار خاندان خوفزدہ کھڑا ہے ۔ فوٹو ایکسپریس

 کراچی: ملیر ، عزیزآباد، گلبرگ،لیاری ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن ،کھارادر،بلدیہ ٹاؤن ،کیماڑی ، لیاقت آباد ، لانڈھی ،کورنگی ،گلستان جوہر ، اسکیم 33 اوردیگر علاقوں میں کتوں کی بہتات ہوگئی ،کتوں کے گلیوں میں پھرنے سے بچوں اور خواتین میں خوف پھیلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ، عزیزآباد،گلبرگ،لیاری ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن ،پاک کالونی،کھارادر،بلدیہ ٹاؤن ،کیماڑی ، لیاقت آباد ، لانڈھی ،کورنگی ،گلستان جوہر ، اسکیم 33 اوردیگر علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات  میں  کتے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔

نماز فجر کے لیے جانے والے افراد ،صبح بچوںکو اسکول چھوڑنے کیلیے جانے والی خواتین  یا اسکول وین کے انتظار میں کھڑے  طلبا اور دفاتر جانے والی خواتین  گلیوں میں کتوں کے پھرنے سے خوف کاشکار ہیں۔

؎خواتین نے بچوں کو گلیوں میں کھیلنے کیلیے بھیجنے انتہائی کم کردیا،رات کے اوقات میں کتے سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور بھونکتے ہوئے لپکنے کی کوشش کرتے ہیں،شہریوں نے کمشنر کراچی  اور ڈپٹی کمشنرز سے مطالبہ کیا ہے کہ کتامار مہم شروع کی جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔