ملکی تاریخ میں دوسری بار ایک ٹیسٹ میں 4 کرکٹرز کا ڈیبیو

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا (فوٹو: انٹرنیٹ)

اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا (فوٹو: انٹرنیٹ)

 راولپنڈی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کیخلاف ایک ہی ٹیسٹ میں 4 کرکٹرز کا ڈیبیو ہوگیا، پنڈی اسٹیڈیم میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود نے طویل فارمیٹ میں کیریئر کا آغاز کیا۔

اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلہ دیش کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا، 19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا، گزشتہ روز حارث رؤف کو کپتان بابراعظم، سعود شکیل کو سابق کپتان سرفراز احمد، محمد علی کو بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور زاہد محمود کو نائب کپتان محمد رضوان نے ٹیسٹ کیپ دی۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پہلے ہی روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

کپتان بابراعظم نے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، تمام کرکٹرز اور کوچز نے تالیاں بجاتے ہوئے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا، وائرس کی زد میں آنے والے کرکٹرز صحتیاب ہوگئے تھے،اس لیے میچ وقت پر شروع ہوا،بین فوکس کی طبیعت بہتر نہ ہوئی،ان کی جگہ اولی پوپ نے وکٹ کیپنگ گلوز سنبھالے،انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹن اور ول جیکس نے ڈیبیو کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔