برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں بیٹھ کر ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے

ذوالفقار بیگ  جمعـء 2 دسمبر 2022
رکشے میں بیٹھ کر ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے آنیوالے برطانوی ہائی کمشنر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

رکشے میں بیٹھ کر ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے آنیوالے برطانوی ہائی کمشنر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 راولپنڈی:  پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلیے کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

دونوں ٹیموں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جذبہ جنون کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، کرکٹ دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے، ہم پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز کو تاریخی اہیمت کی سیریز قرار دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ کے سفیر نے خطہ پوٹھوہار کی پوٹھوہاری زبان میں پیغام جاری کرکے پاکستان اور انگلستان میں مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لئے، انہوں نے کہا پنڈی جلساں میچ تکساں تے دوہاں ٹیماں سپورٹ کرساں (پنڈی جاؤں گا میچ دیکھوں گا دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں گا) انھوں نے رکشے میں سوار ہو کر سٹیڈیم جانے کا ارادہ کیا۔

رکشہ پر خصوصی ٹرک آرٹ کے ذریعے سے سجایا گیا تھا، ان کے اس پیغام پر راجہ جہانگیر، بنارس اور حاشر کیانی نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے مواقع فراہم کرے گا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہئے تاکہ پاکستان کے عوام کو جدید کرکٹ دیکھنے کو ملے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعین برطانوی سفیر کی پوٹھوہاری زبان میں گفتگو میں ہمارے دل جیت لیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔