کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باجود چار بار کی عالمی چیمپیئن فیفا ورلڈکپ سے باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوسٹا ریکا کو 2-4 سے شکست دے دی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جرمنی نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

جرمنی کے سرج گنابری نے 10 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو یلٹسم تجیڈا نے 58 ویں منٹ میں برابر کردیا۔

جرمنی کے گول کیپر نیور نے اپنے ہی جال میں گیند پھینک کر کوسٹا ریکا دوسرا گول اسکور کیا۔

جرمنی کے کائی ہیورٹز نے 73 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے کوسٹا ریکا کی برتری کو برابر کیا اور 85 ویں منٹ میں تیسرا گول اسکور کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔

89 ویں منٹ میں نکلس فُلکرگ نے چوتھا گول اسکور کیا اور ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

فتح کے باوجود جرمنی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔