کراچی؛ بیوی اور 3 بیٹیوں کے قاتل کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 2 دسمبر 2022
مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 اور اقدام خودکشی کی دفعہ 325 شامل ہیں۔ (فوٹو فائل)

مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 اور اقدام خودکشی کی دفعہ 325 شامل ہیں۔ (فوٹو فائل)

 کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی بیٹیوں کے قتل کے ملزم شوہر کے سرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

الفلاح پولیس نے ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی بلاک ڈی میں واقع گھر کے اندر بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں ماں اور 3 بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل، زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

ایس ایچ او بدر شکیل کے مطابق مقتولہ ہما کے اہل خانہ سے پولیس نے درخواست کی تھی کہ وہ ملزم فواد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں تاہم انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ ادا

بعد ازاں پولیس نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اقدام خودکشی کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف بذریعہ سرکار اے ایس آئی احمد مغل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 631 سال 2022ء درج کرلیا ہے، جس میں قتل کی دفعہ 302 اور اقدام خودکشی کی دفعہ 325 کو شامل کیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔