راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے روز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف کون کون سے ریکارڈ بنائے؟

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
سابق انگلش کپتان راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق انگلش کپتان راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

 راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، انگلش کرکٹرز کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا اور پہلے روز 75 اوورز کے کھیل میں 506 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دے دیا جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق بھی ڈیڈ پچ کا شکوہ کرتے نظر آئے۔

پہلے روز بننے والے ریکارڈز

پاکستان کے انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 506 رنز بناکر 112 سالہ ریکارڈ توڑا، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے ابتدائی چار بلےبازوں نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکالتے ہوئے پہلے ہی دن سینچریاں اسکور کیں۔

انگلش ٹیم کے تین بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں 100 سے بھی کم گیندوں پر سینچریاں بنائیں۔

ہیری بروکس کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے ایک ہی اوور میں 6 چوکے لگائے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔