- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

عدالت نے غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا(فوٹو فائل)
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے وفاق کی جانب سے معطل کیے گئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا۔
عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کے خلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
دوران سماعت وکیل عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا۔ سروس ٹربیونل کے ہی 2 رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ٹربیونل کے 2 رکنی بینچ کا فیصلہ، دوسرا 2 رکنی بینچ معطل نہیں کر سکتا جب کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا حکم بحال
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بینچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟۔ خصوصی بینچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے، ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے دوران سماعت کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟۔
وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی۔
عدالت نے درخواست پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی بحالی کے بعد عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی بھی فعال ہوگئی ہے۔ غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔