عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
75 سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے، فواد چودھری (فوٹو فائل)

75 سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے، فواد چودھری (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ منتقل کرنے پر عدلیہ اور ججز کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستانی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اور داغ ہے۔ 75 سال کے بوڑھے سینیٹر اور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔

 

فواد چودھری نے بلوچستان پولیس کے ہاتھوں اعظم سواتی کی گرفتاری اور بعد ازاں کوئٹہ منتقلی کے معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغ دار کرنے میں پیش پیش ہیں۔ جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نے انہیں کس قدراہم ذمے داریوں سے نوازا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔