- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
قومی اسمبلی؛ عمرانیات کی متنازع کتاب کے ناشرین کیخلاف کارروائی کی منظوری

متنازع کتاب کا معاملہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی نے اٹھایا تھا (فوٹو فائل)
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عمرانیات کی متنازع کتاب سے متعلق اٹھائے جانے والے معاملے پر ناشرین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی ایک متنازع کتاب پر پابندی لگانے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے متنازع کتاب کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت کو آئینہ عمرانیات کی کتاب پڑھائی جا رہی ہے۔
آئینہ عمرانیات نامی کتاب میں بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کا پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ سود پر پابندی بھی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔متنازع کتاب میں اسلام کے بنیادی اصولوں پر شدید تنقید کی گئی ہے، لہٰذا اس پر فوری پابندی عائد کر کے کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کتاب پر پابندی عائد کرنے، کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی رولنگ دے دی اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھی بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ علامہ اقبال یونیورسٹی میں آئینہ عمرایات کے نام سے گیارہویں جماعت کو ایک متنازع کتاب پڑھائی جا رہی تھی، جس میں معاشرتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے باب میں مذہب احکامات کے خلاف موضوع بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’’اسلام ایک ترقی پذیر مذہب ہے، اس نے ہمیں ایسا واحد حل دیا ہے، جس کو ہم اب بھی استعمال کرتے ہیں‘‘۔
کتاب میں بطور مثال بتایا گیا کہ ’’آزادی نسواں وغیرہ پر اسلام پابندی لگاتا ہے لیکن آج کل یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ پھر پردہ ہے اگر ہم یہ جانتے ہیں کہ عورتوں کو بھی مردوں کے ساتھ ساتھ چلنا ہوتا ہے تو پھر معاشی تبدیلی میں رکاوٹ پردہ ہے اور سود کو قرآن پاک منع کرتا ہے لیکن آج کل کوئی بھی معیشت سود کے بغیر نہیں چلتی، چنانچہ یہ بھی رکاوٹ ہے‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔