کراچی سستے شہروں میں شامل، عالمی فہرست میں نیویارک مہنگا ترین شہر قرار

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
سستے شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبرچوتھا ہے:فوٹو:فائل

سستے شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبرچوتھا ہے:فوٹو:فائل

 لندن: اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کراچی کو کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کرلیا گیا۔

اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ نے دنیا کے مہنگے اورسستے ترین شہروں کی  فہرست جاری کردی۔ کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔

سالانہ سروے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں۔ کراچی کے علاوہ بنگلور، احمد آباد، الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہرہیں۔سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق  ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔