سائفر سامنے لانے والے اسد مجید کو سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)

 اسلام آباد: عمران خان کے دور حکومت میں سائفر سامنے لانے والے اسد مجید کو سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی تعینات رہے، اب انکا سیکریٹری خارجہ تعیناتی کے طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر اسد مجید نے بطور امریکا میں پاکستانی سفیر سائفر کو پاکستان بھجوایا تھا، وہ اس سے قبل بیلجئیم میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب سائفر پر سیاست کرنے کے حوالے سے عمران خان اور اعظم خان کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جبکہ مبینہ آڈیو میں سائفر پر سیاست کرنے کے حوالے سے کابینہ کے منٹس تبدیلی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی، واشنگٹن میں ان کے آخری دنوں میں متنازع سائفر پر بہت بڑا تنازع کھڑا ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔