- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
- عمران خان نے جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنادیا، مریم نواز
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- پشاور؛ پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد نماز جمعہ ادا
- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
اسموگ؛ لاہور میں تین روز اسکولز بند کرنے، دو روز ورک فرام ہوم کا امکان

لاہور ہائی کورٹ کا صرف ایک نوٹس کے بعد آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹے مسمار کرنے اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا حکم (فوٹو: فائل)
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے پھیلاؤ پر ہفتے میں تین روز تمام اسکولز بند کرنے اور دو روز ورک فرام ہوم کا عندیہ دے دیا جبکہ صرف ایک ںوٹس کے بعد آلودگی کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کرنے اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر قابو نہ پانے سے متعلق ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی، اسموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔
اسموگ میں کمی کے لیے عالمی ماہرین سے رابطے کیے جائیں، ہائیکورٹ
عدالت نے ہدایت دی کہ اسموگ کے تدارک کے لیے عالمی ماہرین سے رابطے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے اسکول کو ہفتے میں تین روز بند کرنے اور دفاتر کو دو روز ورک فرام ہوم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ وزرا سے رابطہ کرکے بتائیں۔
الیکٹرک بائیک یورپ میں انقلاب لے آئی، یہاں بھی اسموگ کم کی جاسکتی ہے، عدالت
عدالت نے نشاندہی کی کہ الیکٹرک موٹر سائیکل نے یورپ میں انقلاب برپا کر دیا ہے، الیکٹرک بائیکس کے ذریعے اسموگ میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
شمسی توانائی کو لگژری آئٹم میں کیوں شامل کیا؟ وفاق سے جواب طلب
عدالت نے شمسی توانائی کو لگژری آئٹم میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا۔ عدالت نے اسموگ کی صورت حال پر ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔
پنجاب میں اسموگ بڑھ گئی، وفاقی وزیر ماحولیات سے رابطے کی ہدایت
عدالت نے ہدایت دی کہ وفاقی وزیر ماحولیاتی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مدد کے لیے رابطہ کیا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
اینٹوں کے بھٹے مسمار کرنے اور دھویں والی گاڑیاں نیلام کرنے کا حکم
عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کرنے کے بجائے ایک نوٹس دے کر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ اسی طرح سے آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس دے کر نیلام کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
سیکریٹری ماحولیات کو اقدامات اور جرمانوں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سیکریٹری ماحولیات کو خلاف وزری کرنے پر جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے مزید کارروائی ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔