خواتین کیخلاف نازیبا بیان؛ فضل الرحمان کے خلاف خاتون وکیل کی اندراج مقدمہ کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی  : خاتون وکیل نے خواتین کے خلاف نازیبا جملوں پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون وکیل شہناز ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سنی جس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کیے، مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے ہماری عزت نفس اور وقار مجروح ہوا، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

FAZLU AGAINST APPLICATION

خاتون وکیل نے درخواست میں مزید کہا کہ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کی جماعت پر پابندی بھی لگائی جائے، فضل الرحمان اس سے قبل بھی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔