- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن شروع
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
- بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا
- عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج، رِہا کرنے کا حکم
- ایم ایس سی اسپورٹس سائنسز کرنے والے قومی کرکٹر کون؟
برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنیوالے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

ہم جنس پرست جوڑے کو منیجر کئی مہینوں سے ہراساں کر رہا تھا، فوٹو: فائل
لندن: برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے ٹم جیورننک اور ان کے ساتھی مارکو سکیٹینا کو ریسٹورینٹ کے منیجر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر ایک لاکھ 24 ہزار 835 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا جو تقریباً پاکستانی 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹم جیورننک اور اُن کے ساتھی مارکو اسکیٹینا لندن ایک اطالوی ریسٹورینٹ پیاٹو میں کام کرتے تھے جہاں ریسٹورینٹ کا منیجر مہینوں سے ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کر رہا تھا۔
ہم جنس پرست جوڑے نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا اور ملازمتوں سے متعلق ٹریبیونل سے رجوع کیا۔ جس میں انھوں نے منیجر پر طعنہ زنی، ہراساں کرنے اور جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔
ٹریبیونل کو بتایا گیا کہ منیجر کے مسلسل نازیبا سلوک اور ہراسانی پر احتجاج کیا تو اُس نے خود کو مافیا کا آدمی قرار دیتے ہوئے ٹم جیورننک کو دھمکی دی کہ وہ ان کے ساتھی مارکو اسکیٹیناکو قتل کردے گا۔
ہم جنس پرست جوڑے نے ٹریبیونل کے سامنے منیجر کی دھمکی آمیز ای میلز بھی رکھیں۔ جرح اور شوہد کی روشنی میں ٹربیونل نے فیصلہ ہم جنس پرستوں کے حق میں سناتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ منیجر پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 24 ہزار 836 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا۔
ٹریبیونل نے حکم دیا کہ ریسٹورینٹ کے منیجر ٹم جیورننک کو 41 ہزار 732 پاؤنڈ اور قتل کرنے کی دھمکی پر مارکو اسکیٹینا کو 83 ہزار 102 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اس ہم جنس پرست جوڑے نے 2017 میں شادی کی تھی اور 2018 سے اس ریسٹورینٹ میں کام کرنا شروع کیا تاہم رواں برس جون اور سمتبر کے دوران انھیں شدید ذہنی اذیت اور ہراساں کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔