- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میی ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار امریکا سے گرفتار

سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر انہیں قتل کر دیا تھا(فائل فوٹو)
کیلفورنیا: پولیس نے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برابر کو امریکی ریاست کیلفورنیا سے گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلفورنیا سے 20 نومبر کو حراست میں لیا گیا۔
بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والا گولڈی برار نے حال ہی میں کینیڈا سے امریکہ کا سفر کیا تھا کیونکہ اسے کینیڈا میں شدید خطرات لاحق تھے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ گولڈی برار سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں وہ ریاست کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتا رہا تاہم پولیس نے اسے دھر لیا۔
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے میں آپ کو یہ ایک مصدقہ خبر دے رہا ہوں کہ گولڈی برار امریکا میں گرفتار ہوگیا ہے‘۔
خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر 30 گولیاں برسا کر انہیں قتل کر دیا تھا جبکہ گولڈی برار نے فیس بُک پوسٹ کے زریعے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
لارنس بشنوئی گینگ کا سربراہ پہلے ہی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ قتل میں ملوث کئی ملزمان بھی پولیس کی حراست میں سدھو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔