عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید سے روک دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رہنماؤں کو اداروں کے خلاف بیان دینے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعلی پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اس ہدایت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں، اداروں کے خلاف نہ ہم پہلے تھے نہ مستقبل میں ان کے خلاف مہم کا حصہ بنیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایک شخص نے جو کچھ کیا سب کو معلوم ہے اور اب وہ ماضی کا حصہ ہے، کسی فرد کے بارے میں ہمیں آئین اور قانون اپنی رائے رکھنے کا حق دیتا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے خلاف کسی منفی پراپیگنڈا کا حصہ نہ پہلے تھے اور نہ آئندہ بنیں گے، عمران خان اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔