- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
عدم اعتماد کی تحریک یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کسی بھی وقت کہا جا سکتا ہے، عطا تارڑ

پرویز الٰہی کو اقتدار کے لیے مرتے ہوئے دیکھا ہے، عطا تارڑ (فوٹو فائل)
لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل سے متعلق کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد یا انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کسی بھی وقت کہا جا سکتا ہے۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کو اقتدار کے لیے مرتے ہوئے دیکھا ہے۔ محمد خان بھٹی نے پرویز الٰہی سے میری بات کروائی۔ پرویز الٰہی نے مجھ سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کو کہا۔
صوبائی اسمبلی تحلیل سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کا کسی بھی وقت کہا جا سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہو جانے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جا سکتیں۔ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی 3 سے 7 دن میں ہونی چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد ہو یا اعتماد کا ووٹ، ہم جب بھی فائل کریں گے، کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے اقدامات پر غور
انہوں نے کہا کہ کوئی دکھا دے کہاں لکھا ہے کہ جاری اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکتی۔آئین و قانون کی رو سے تحریک عدم اعتماد کبھی بھی آ سکتی ہے اور گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کا بھی کبھی بھی کہا جا سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد آتے ہی اسمبلی تحلیل نہیں ہو سکے گی۔ ہم نے آئینی اقدام کیا تو اس کو انٹرٹین کرنا ضروری ہو گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری ہر آئینی آپشن پر تیاری مکمل ہے ۔ ہم نے اراکین کی معطلی پر بھی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ ہر ممکن کوشش ہے کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہم اسمبلیوں کی مدت مکمل دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر انہوں نے اسمبلیاں توڑیں تو ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ یہ سرکاری طاقت چھوڑ کر میدان میں آئیں گے تو انہیں پتا لگ جائے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ نہیں پتا کہ پرویز الٰہی کے پاس 186 ووٹ ہیں بھی یا نہیں۔ پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے لوگوں کو فون پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔مونس الٰہی نے متنازع بیان دے کر حالات کو بدلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت بیان دیا تاکہ لوگوں کی توجہ ہٹ جائے۔ مونس الٰہی نے اپنے بیان میں اپنی ساکھ بچالی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مونس الٰہی نے چھوٹی چھوٹی چوریاں کیں۔ پنجاب میں وزرا کی تنخواہ 12، 12 لاکھ روپے ہے۔ ہم نے گورنر کو 12 لاکھ روپے والا بل واپس لینے کو کہا ۔ پنجاب حکومت نے دوبارہ 12 لاکھ روپے تنخواہ بحال کردی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔