پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی سے 1798 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اور دس گرام میں  173 روپے کمی ہوگئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 163300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 140003 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1526 روپے سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔