- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد کو ویل چیئرز اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں

فوٹو: ایکسپریس



لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں معذور افراد کو ویل چیئرز اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں۔
تقریبات کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں 50 معذور افراد کو ویل چیئرز اور 50 نابینا افراد کو سفید چھڑی اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف تقسیم کئے،خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے اسٹالز بھی لگائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 1 ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ اس میں 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے مطابق اس وقت پاکستان میں کم و بیش 2 کروڑ 70 لاکھ افرادکسی نا کسی صورت میں معذوری کا شکارہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق 2 لاکھ 95 ہزارافراد جسمانی معذور ہیں، جن میں سے اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئر ز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کو امریکی فلاحی تنظیم ‘فری ویل چیئر مشن’ کا تعاون حاصل ہے
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے میڈیا ریلیشنز کے سینئر منیجر شعیب ہاشمی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اس کام میں امریکی فلاحی تنظیم ‘فری ویل چیئر مشن’ کا تعاون حاصل ہے۔ فری ویل چیئر مشن ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کے لیے مفت ویل چیئرز مہیا کرتی ہے۔
تقریب میں شریک خصوصی فرد محمد شوکت جو کہ انٹرنیشنل ویل چیئر کرکٹ پلیئر بھی ہیں بتایا کہ مجھے ویل چیئر کی سخت ضرورت تھی لیکن اتنے وسائل نہ تھے کہ اپنے لئے ایک اچھی ویل چیئر خرید سکوں۔ تقریب میں شریک خاتون نے وہیل چئیر ملنے پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔